3 اکتوبر، 2024، 4:55 PM

حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد صیہونی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے

حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد صیہونی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ لڑائی کے دوران صیہونی فوج کے لئے غیر معمولی سکیورٹی واقعہ پیش آیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونی فوج کو پیش آنے والے ایک غیر معمولی واقعے میں درجنوں صیہونی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹر جنگی علاقوں میں پہنچ گئے ہیں اور متعدد ہلاک اور زخمی فوجیوں کو نکال رہے ہیں۔

بعض میڈیا ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے ایک اڈے پر حزب اللہ کے راکٹ گرنے سے ایک صیہونی فوجی کے ہلاک اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی بھی خبر دی ہے۔
دوسری طرف لبنان کی حزب اللہ نے کہا ہے: آج فجر کے وقت صیہونی فوج نے "مارون الراس" قصبے میں دراندازی کی کوشش  کی جس کے جواب میں مجاہدین نے جارح فوجیوں پر 2 دھماکہ خیز پیکجوں کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

News ID 1927148

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha